Latest Pakistani News In Urdu | بلوچستان ایف سی کے نوجوانوں کی گاڑی پر حملہ

 بلوچستان حملے میں ایف سی کا ایک نوجوان شہید، دو زخمی

Attack on FC solider vehicle, frontier crop embarrassed shahdat in Balochistan



راولپنڈی :-

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دہشت گردوں کے ایف سی کی گاڑی پر اچانک حملے کی وجہ سے ایک نوجوان شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی نوجوانوں کو لے کر بلوچستان لورالائی کے علاقے شاہریگ سے گزر رہی تھی کہ نوجوانوں کی گاڑی پر  دہشت گرد اچانک حملہ آور ہو گئے جس کے جواب میں ایف سی کے جوانوں کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
حملے  کی جوابی کارروائی کے دوران ایف سی کا ایک سپاہی نائیک شریف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید  جبکہ میجر قاسم اور ایک سپاہی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو کمبائنڈ میڈیکل ہاسپٹل (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کی گاڑی پر حملہ ایک نہایت ہی بزدلانہ حرکت ہے انہوں نے نائیک شریف کے اہل و عیال سے اظہار تعزیت بھی کی۔




Post a Comment

0 Comments