Latest Pakistani News In Urdu | پاکستان میں کوویڈ کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ، این سی او سی

Coronavirus updates, covid cases in Pakistan


اسلام آباد :-

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح 4040 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ چار  فیصد ریکارڈ گئی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 53,528 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4,040 کیسز مثبت آئے جس سے کہ اب تک  کیسز کی مجموعی تعداد 1،071،620 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس کے روانہ کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں کرونا وائرس سے 53 افراد لقمہ اجل بنے۔اس سے دو روز پہلے ملک میں کوویڈ 19 سے 95 اموات ہوئیں جو کہ اب تک چوتھی لہر کے دوران سب سے زیادہ ہیں۔



Post a Comment

0 Comments