Latest Pakistani News In Urdu | کراچی میں بارشوں کی وجہ سے عمارت کی حالت خراب

پچھلے سال  ہونے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے ڈی ایچ اے فیز سیون کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔


Karachi dha phase 7 building tilting dangerous
کراچی میں بارشوں کی وجہ سے دائیں جانب والی عمارت ایک طرف خطرناک حد تک جھک گئی

کراچی:-

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے جمعرات کے روز  فیز سیون کی عمارت کو خطرناک حد تک ایک طرف جھکاؤ کی وجہ سے خالی کرایا۔ ڈی ایچ اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق پچھلے سال ہونے والی مون سون بارشوں کی وجہ سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے عمارت کو مکمل طور پر خالی کرا دیا گیا ہے۔تاہم ڈی اے حکام نے بتایا ہے کہ کہ عمارت کو مکمل یا جزوی طور پر گرانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments