Latest Pakistani News In Urdu | بنگلہ دیش میں پیر سے نئے لاک ڈاؤن کا اعلان

 بنگلہ دیش کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Covid situation in Bangladesh, covid lockdown in Bangladesh,covid latest update,covid cases in Bangladesh


ڈھاکہ:-

ملک میں خطرناک حد تک کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے بنگلہ دیش حکومت نے پھر سے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق پیر سے ملک بھر میں سخت قسم کا لاک ڈاؤن  نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز کیے جانے والے اعلان میں حکومت نے یہ کہا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی دفاتر ایک ہفتے کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے اور ملک میں صرف میڈیکل سروسز  کے لئے نقل و حمل کی اجازت ہوگی۔بہت سخت مجبوری کے علاوہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پولیس اور دیگر ادارے عوام سے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے اگر حالات قابو میں نہ آئے تو فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اگر ابھی سے اس صورتحال کو قابو میں نہ لایا گیا تو حالات بھارت کی طرح سخت سے سخت تر ہو سکتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں پچھلے مہینے سے اب تک  کرونا وائرس کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق اب تک  170 ملین افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔جمعہ کے دن رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں تقریبا چھ ہزار کیس رپورٹ ہوئے اور 108 اموات ہوئی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ جو علاقے ہندوستان کے قریب ہیں وہ کرونا وائرس کی وجہ سے بالکل تباہی کا شکار ہیں جن میں  کھلنا اور راجشاہی  شامل ہیں۔


Post a Comment

0 Comments