ملتان نئی نویلی دلہن کے ساتھ پانچ افراد کی اجتماعی زیادتی

 ملتان نئی نویلی دلہن کے ساتھ پانچ افراد کی اجتماعی زیادتی، ملزمان زیادتی کے بعد لوٹ مار کر کے فرار


New rape case report in multan shujaabad, rapes in pakistan


ملتان:

ملتان کے ضلع شجاع آباد میں ایک نئی نویلی دلہن کے ساتھ پانچ افراد کی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد  متاثرہ دلہن کے خاوند نے شجاع آباد کے نواحی پولیس سٹیشن میں عصمت دری اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کروایا ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ، بدھ کی رات پانچ افراد پولیس کی وردی پہنے متاثرہ دلہن کے گھر داخل ہوئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جو کہ واقعے سے ایک دن قبل ہی بیاہی گئی تھی۔ 

Bride raped by five people's in Multan
Bride raped in Multan

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ زیادتی کے دوران متاثرہ دلہن کے خاوند کی مزاحمت پر اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ متعلقہ جرم کے بعد ملزمان پانچ تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف عصمت دری اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  متاثرہ دلہن کے طبی معائنے کے بعد پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ متعلقہ مقدمے کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش نہیں آیا مزید یہ کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔







Post a Comment

0 Comments