پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز کے دوران موسم کیسا رہے گا

پی ایس ایل سیزن 6  کے بقیہ میچز کے دوران موسم کیسا رہے گا، یو اے ای محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


Psl season 6 latest update, psl 6 latest news, psl 6 latest weather update


ابو ظہبی

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل سیزن 6 کے باقی رہ جانے والے میچوں کی تیاریاں شروع ہونے کو تیار ہیں جن کی میزبانی یو اے ای خود کرے گا۔ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں یہ  بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز میں کھلاڑیوں کو سخت موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

یو اے ای کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پندرہ روز تک  درجہ حرارت 33 سے  38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔  ابو ظہبی میں موسم جولائی سے ستمبر کافی حد تک گرم رہتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یو اے ای میں  ہونے والے تمام اعلیٰ سطح کے میچز موسم سرما یا موسم بہار میں منعقد کیے جاتے ہیں۔

Psl season 6 latest matches update


پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز پانچ جون سے شروع ہو رہے ہیں۔ جون کے مہینے میں درجہ حرارت اوسطاً 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ جمعرات کی رات کو ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم کا درجہ حرارت 34 ڈگری رکارڈ کیا گیا ہے۔





Post a Comment

0 Comments