پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز 5 جون کو شروع ہوں گے، پی سی بی

 پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز 5 جون کو شروع ہوں گے، دو پروازیں کل کھلاڑیوں کو لے کر روانہ ہوں گی، پی سی بی


Psl season 6 remaining matches expected from 5th June 2021


کراچی

پاکستان سپر لیگ کے باقی رہ جانے والے میچز کی تیاریاں شروع کردیں گئی ہیں۔ شائقین کے صبر کا وقت ختم ہونے کو ہے کیونکہ کل (جمعرات) سے ملکی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے باقی رہ جانے والے میچوں کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے دو پروازیں روانہ ہوں گی جن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار ، کھلاڑی اور سپورٹ سمیت 243 افراد شامل ہونگے۔

Psl 6 latest schedule team travel to Abu Dhabi on Thursday


پی سی بی کے عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ دونوں پروازیں کل سہ پہر ایک بجے اکٹھی روانہ ہوں گی۔ اس سے پہلے ان پروازوں نے بدھ کی صبح روانہ ہونا تھا لیکن کچھ ویزوں کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے شیڈول کو تبدیل کرنا پڑا

پی سی بی نے کہا ہے کہ کل بروز جمعرات پروازوں کی روانگی کے بعد ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی پروازوں کی ابو ظہبی میں لینڈنگ کا امکان ہے۔

پاکستان سے جانے والے کھلاڑیوں اور عملے کو سات دن کا قرنطینہ ، ہندوستان سے آنے والوں کو۔ دس دن کا قرنطینہ گزارنا پڑے گا۔ ہندوستان سے تقریباً 25 اور جنوبی افریقہ سے 27 مسافر سفر کر کے آبو ظہبی پہنچیں گے۔

پی سی بی کے منصوبے کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 5 جون کو شروع ہوں گے لیکن حتمی فیصلے کا اعلان جمعرات کو ہو گا۔

مزید پڑھیں:

پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں منعقد ہونے کا امکان 







 

Post a Comment

0 Comments