کل دنیا بھرمیں اس سال کا سب سے پہلا چاند گرہن ہو گا

 کل دنیا بھرمیں اس سال کا سب سے پہلا چاند گرہن ہو گا، چاند گرہن پاکستان میں کن کن شہروں میں دیکھا جائے گا۔ پڑھیں


Blood moon of this year occur tomorrow Wednesday

                    کل بروز بدھ اس سال کا سب سے پہلا چاند گرہن ہونے والا ہے جو کہ 26 مئی 2021 کے ابتدائی اوقات میں رونما ہو گا۔ اس طرح کے چاند گرہن کو بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے کیونکہ گرہن کے دوران چاند سرخ نارنجی نظر آتا ہے

کل کے رونما ہونے والے اس واقعے میں  دیکھنے والوں کے لیے ایک نہایت ہی دلفریب مناظر ہو گا کیونکہ سپر مون، بلڈ مون اور چاند گرہن یہ سب کچھ ایک ہی وقت میں ظاہر ہوں گے۔ پڑھنے والوں کے لیے یہ بات عجیب ہو گی کہ سپر مون اور چاند گرہن میں کیا فرق ہے تو ان کی جان کاری کے لیے کہ سپر مون تب کہلاتا ہے جب پورا چاند زمین کے قریب سے گزرے جبکہ چاند گرہن میں زمین کا سایہ چاند کی سطح پر پڑتا ہے 

سپر مون کے دوران چاند کا رنگ گہرا سرخ ضرور  لیکن مکمل طور پر سیاہ نہیں ہوتا  جس کی وجہ سے اسے سرخ یا بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے

کل رونما  ہونے والے چاند گرہن میں چاند زمین کے کافی قریب آ جائے گا جو کہ تقریباً 357,311 کلومیٹر  زمین سے نو گھنٹے کے فاصلے پر ہو گا

چاند گرہن کے وقت چاند گہرا سرخ  صرف چودہ منٹ کے لیے ہو گا ۔ چاند گرہن شام چھ بج کر پانچ منٹ تک ہوگا لیکن سورج کی روشنی تیز ہونے کی وجہ سے بلڈ مون پاکستان میں نہیں دیکھائی دے گا

Post a Comment

0 Comments