مالدیپ ، جاپان کی پاکستان، ہندوستان سمیت دیگر ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد

مالدیپ ، جاپان کی پاکستان، ہندوستان سمیت دیگر ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد




Japan Maldives ban flights from Pakistan, India and other 152 countries



کورونا وائرس کی تیسری بڑی لہر نے بھارت اور دیگر ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے حالات مزید سے مزید بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ 

کورونا کی اس تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے ہر ملک نہ اپنا اپنا لاء عمل اپنی ایس او پیز بنائی ہیں تاکہ اس مہلک بیماری کے نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ انھیں حالات کے پیشِ نظر جاپان اور مالدیپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ہندوستان، پاکستان اور دیگر ممالک کی تمام قسم کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے 

مالدیپ کوویڈ کیسز

 مالدیپ کا ویکسین کا نظام پوری دنیا مین مانا جانے والا نظام ہے لیکن پھر بھی کوویڈ کیسز کے خطرے کی وجہ سے مالدیپ نے ایشیا سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی نافذ کر دی ہے حالانکہ مالدیپ وہ ملک ہے جس کی معشیت کا زیادہ تر دارومدار سیاحت پر ہے لیکن پھر بھی مالدیپ نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر تمام ایشیا فلائٹس پر پابندی لگائی ہے کیونکہ گزشتہ ہفتے مالدیپ میں کورونا وائرس کے روز مرہ کے کیسز میں 15 گنا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے 

مالدیپی حکام نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے بھارتی بازاروں کے ساتھ تمام ایشیا کے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ مالدیپ نے پہلے ہی ہیلتھ ورکرز کے علاؤہ باقی تمام غیر ملکی مزدوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

۔ مالدیپ امیگریشن نے ایک بیان کے مطابق، "یہ پابندیاں افغانستان ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان ، نیپال ، پاکستان اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوتی ہیں۔" اس کے ساتھ ساتھ جو بھی ایشیا راستے سے آئے گا اس کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔ 

جاپان بندش

  جاپان کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان ، ہندوستان سمیت دیگر 152 ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق کل سے ہو گا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوۓ لیا گیا ہے۔ ورک ویزا اور مستقل رہائشی افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

 

Post a Comment

0 Comments