ملک میں اٹھارہ سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع

 ملک میں اٹھارہ سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع، این سی او سی نے شیڈول جاری کر دیا


Covid vaccination in Pakistan, covid vaccine registration, covid above 18 vaccination schedule
COVID Vaccination Starts for above 18 

اسلام آباد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے آج کے ہونے والے اجلاس میں اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے کوویڈ ویکسینیشن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد 3 جون سے کورونا وائرس ویکسین کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ"آج کے ہونے والے اجلاس میں این سی او سی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات تین جون سے اٹھارہ سال سے زائد کی رجسٹریشن کا آغاز ہو جائے گا اس فیصلے کے مطابق متعلقہ عمر کے تمام افراد کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین لگوانا ہر ایک کی انفرادی زمہ داری ہے۔ این سی او سی کے 29 مئی کو ہونے والے اجلاس میں تیس سال سے زیادہ عمر کے افراد اور اٹھارہ سال سے زیادہ کے اساتذہ کے لیے ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا اعلان کیا تھا۔ 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملک میں ویکسین کی  درآمد میں بہتری آ رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہر ایک اپنی قومی ذمہ داری کا خیال رکھتے ہوئے اپنے آپ کو کورونا وائرس کے لیے رجسٹر کرواے۔  وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی رجسٹریشن کے لیے جدید طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا ہے تاکہ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئے۔

Post a Comment

0 Comments