اسلام آباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح

 اسلام آباد ویکسینیشن سنٹر کا قیام 

Lastest news in urdu pakistan / latest news in urdu

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور بڑھتے ہوئے کوویڈ واقعات کی روک تھام کے لیے آج بدھ کے روز بہت بڑے ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ اطلاعات کے مطابق اس ویکسینیشن سنٹر میں 75 کاؤنٹر ہیں جو کہ روزانہ کی بنیادوں پر 7000 شہریوں کو کوویڈ سے پچانے کے لیے ویکسین فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ اس جدید ویکسینیشن سنٹر پر ہر وقت 100 ماہر ویکسینٹر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ پاکستان کی عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آپ کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اپنے قریبی ویکسین سنٹر پر رجسٹریشن کروائیں۔ 

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد سکول اور بازاروں کو کھولا جائے تاکہ معمولات زندگی دوبارہ بحال ہو لیکن اس کے لیے یہ زمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد خود کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں۔

Latest news in urdu of pakistan/ latest news in urdu today


وفاقی وزیر اسد عمر نے این سی او سی اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھرپور تعریف کی کہ انھوں نے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کیا لیکن ابھی بھی خطرہ موجود ہے کیونکہ ملک میں موجودہ طور پر 4500 مریض وینٹلیٹر پر ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے بہت سے ایم این ایز نے کوویڈ  روک تھام کے لیے ذاتی طور پر خدمات سر انجام دیں ہیں باقی صوبوں کے وزراء سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی ڈومین میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کریں تاکہ بیماری پر قابو پایا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments