فائزر ویکسین ہندوستانی کورونا قسم کے خلاف کار آمد ہے، پاسچر انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ

فائزر ویکسین ہندوستانی و بر برطانوی کورونا قسم کے خلاف کار آمد ہے، ویکسین کوویڈ کی تمام اقسام کے خلاف مزاحمت رکھتی ہے پاسچر انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ
 پیرس:

فرانس کے پاسچر انسٹیٹیوٹ نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم کے لیے کم مؤثر ہے باہر حال یہ پھر بھی کورونا وائرس کی روک تھام میں کار آمد ثابت ہوئی ہے۔ پاسچر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "فائزر ویکسین  تھوڑی کم افادیت کے ساتھ پھر بھی کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہے" ۔ 

پاسچر انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق میں

اورلینز شہر  سے 28 متاثرہ لوگوں کے نمونے لیے گئے جن میں سے سولہ لوگوں کو فائزر ویکسین کی دو خوراکیں دی گئی اور باقی لوگوں کو آسٹرا زینیکا ویکسین کی ایک خوراک دی گئی۔ جن مریضوں کو فائزر ویکسین کی دو خوراکیں دی گئیں انھوں نے ہندوستانی کورونا ویکسین کی قسم کے خلاف تین فیصد کمی دیکھائی البتہ وہ  محفوظ رہے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگوں گزشتہ سال کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور انہوں نے فائزر ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں انھوں نے کافی حد تک ہندوستان ، برطانیہ سمیت دیگر کوویڈ اقسام کے خلاف مزاحمت دیکھائی۔ لہذا فائزر ویکسین نے کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف کار آمد ثابت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کے لیے 19 سال سے زائد عمر کے افراد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ کورونا کیسز کی بڑھتی شرح پر قابو پایا جا سکے۔




Post a Comment

0 Comments