کل سے ملک بھر میں 19 سال سے زائد افراد کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز

 کل سے ملک بھر میں 19 سال سے زائد افراد کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز شروع، اسد عمر کا اعلان


Covid vaccination starts for teenager in Pakistan



اسلام آباد:

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کل(جمعرات) سے ملک بھر میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو رہا ہے جس کے مطابق 19 سال سے زیادہ عمر کے افراد و نوجوان ملک بھر میں ویکسین لگوا سکیں گے۔ ویکسینیشن کا اعلان این سی او سی کے آج کے ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا جس کے بعد اسد عمر نے کہا کہ جمعرات 27 مئی سے ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گا۔

Register yourself for vaccination Asad umar


این سی او سی کے اجلاس کے بعد اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کے ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل سے ملک میں انیس سال اور اس سے اوپر کہ افراد کے لیے ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گا لہذا اب یہ زمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف لڑائی میں مثبت کردار ادا کریں اور جلد از جلد 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کریں جس کے کچھ لمحے بعد آپ کو رجسٹریشن کی تصدیق کا ایس این ایس موصول ہو گا۔

Corona virus vaccination starts all over in Pakistan




یاد رہے کہ ملک میں تیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی رجسٹریشن دس دن پہلے ہی شروع ہوئی تھی جس میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ ملک میں ویکسین کی درآمد میں بہتری آ رہی ہے اور ہم ہر طور پر ممکنہ کوشش کریں گے کے باقی لوگ بھی اس سے مستفید ہو سکیں

Post a Comment

0 Comments